'تھینکس گِوونگ' کے تہوار پر امریکہ میں کھانوں کی محفلیں
تھینکس گوونگ پر کھانے کی میز پر سب سے نمایاں ڈش ٹرکی ہوتی ہے اور اس تہوار کے موقع پر امریکہ بھر میں لاکھوں ٹرکی قربان کیے جاتے ہیں
نیشنل ٹرکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ امریکہ بھر میں اس روز چار کروڑ 50 لاکھ ٹرکی کھائے جاتے ہیں۔
ٹرکی مرغ کی قسم کا ایک بڑا پرندہ ہے جس کا وزن 15 سے 20 پونڈ اور بعض اوقات اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے
تھینکس گوونگ کا تہوار سترہویں صدی کی ایک اس اہم تقریب کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں امریکہ آنے والےبرطانوی نوآبادکاروں نےاپنی بوئی ہوئی مکئی کی پہلی فصل کی کٹائی کی۔
روایت کے مطابق اُس دن کی تقریب میں ٹرکی کے گوشت، مکئی اور پھلیوں کی ڈشیں شامل تھیں
کم آمدنی والے لوگوں کے لیے تھینکس گِونگ کا روایتی ڈنر تیار کرنا آسان نہیں۔ اس لیے بہت سے فلاحی ادارے اور افراد، کھانے کی اشیاءتیار کرتے ہیں یا اکٹھی کرتے ہیں
امریکہ کے مختلف شہروں میں بے گھر افراد کے لیے تھینکس گوونگ کے موقع پر مفت کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے
تھینکس گوونگ کی تعطیلات میں امریکی بڑے پیمانے پر سفر کرتے ہیں اور شاہراہوں پر گاڑیوں کی خوب بھیٹر بھاڑ کے مناظرعام دکھائی دیتے ہیں
تھیکنس گوونگ کے موقع پر امریکہ میں عام تعطیل ہوتی ہے اور ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں قومی یکجہتی کے اظہار کے لیے پریڈیں ہوتی ہیں
تھینکس گوونگ امریکہ میں گویا تعطیلات کے موسم کا نقطہ آغاز ہے۔ یہ تہوار منانے کے بعد اکثر امریکی کرسمس کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
تھینکس گوونگ کے بعد دفتروں کی حاضری کم اور مارکیٹوں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں کیونکہ کرسمس پر اپنے عزیز واقارب اور دوست احباب کو تحفے تحائف دینا امریکی روایت کا ایک اہم حصہ ہے۔