ماں اور بچے کی صحت کے مسائل

صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں صحت کے بارے میں آگاہی نا ہونے سے صحت کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

اکثر بچے غذائیت کی کمی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

حکومتی دعوؤں کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں صحت کے بنیادی وسائل کی فراہمی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جہاں ایک جانب بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے وہیں صحت کے اصولوں کے بارے مین عدم آگاہی ایک مسئلہ ہے۔

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں گزشتہ برس غذائیت کی کمی کے باعث درجنوں بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق سندھ کے دیہی علاقوں میں کم عمری کی شادیاں بھی صحت کے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراوانی اور غذائیت کے فقدان کے باعث، ماں اور بچے کی صحت کے مسائل بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں