موصل میں لڑائی سے ہزاروں کی نقل مکانی

لڑائی والے علاقوں سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر کے کرد اکثریتی آبادی والے علاقے خضر میں قائم کیمپ میں پہنچ رہے ہیں۔

عراق کے شہر موصل کو داعش کے شدت پسندوں سے خالی کرانے کے لیے بڑے پیمانے پر عراقی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ موصل سے ہزاروں افراد بے دخل ہو چکے ہیں۔

Velopoyga. Fransiya. 

عراقی حکام کا خیال ہے کہ لاکھوں لوگ اب بھی موصل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

نقل مکانی کرنے والے افراد زیادہ تر کیمپوں کی جانب جا رہے ہیں۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو کیمپوں تک پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔

عراقی فوج نے داعش کے شدت پسندوں سے نمرود شہر کا قبضہ خالی کرا لیا ہے۔