آج کے دن کی اہم تصاویر

لبنان کے کثیرالاشاعت اخبار، ’النہر‘ نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف آج کا شمارہ بالکل سادہ شائع کیا ہے۔ لبنان چھ ماہ سے سیاسی بحران کا شکار ہے اور اخبار نے معاشی و سماجی مسائل کی طرف توجہ دلانے کے لیے آج کچھ نہ چھاپنے کا فیصلہ کیا۔

قازقستان سے روسی راکٹ ’سوئیوز‘ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے لیے روانہ ہوتے ہوئے۔ اس میں ایک روسی اور ایک امریکی خلاباز سوار تھے۔ راکٹ میں خرابی کی وجہ سے دونوں خلابازوں کو واپس زمین پر اترنا پڑا۔

کینیا میں پناہ گزیں جنوبی سوڈان کے باشندے نیروبی میں اپنی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کینیا کی حکومت جنوبی سوڈان میں جاری لڑائی کے ذمے داران کے اثاثے منجمد کرے۔

سعودی عرب کے شہر مکہ کے اسٹیشن پر تیز رفتار ٹرین موجود ہے۔ مکہ اور مدینہ کے درمیان ٹرین سروس شروع ہونے سے زائرین اور مقامی افراد کو سفر کی نئی سہولت میسر آئی ہے۔

آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ کا ایک انداز۔ انھوں نے دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں 85 اور دوسری اننگ میں 141 رنز بنا کر آسٹریلیا کو شکست سے بچا لیا؛ اور میچ ڈرا ہوگیا۔

بھارت کے شہر چنئی میں ایک خاتون دکان دار دیوی دیوتاؤں کے مجمسوں کی ترتیب درست کر رہی ہے۔ ان دِنوں ہندو تہوار ’نوراتری‘ منایا جا رہا ہے۔

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے بھارت کے دورے میں تاج محل کے سامنے تصویر بنوائی۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں جاری ایشین پیرا گیمز میں 1500 میٹر طویل وہیل چیئر اسپرنٹ کے فائنل کا ایک منظر