آج کے دن کی اہم تصاویر

شام میں باغیوں کے زیر قبضہ شہر حریم میں ایک استانی ٹوٹے ہوئے بورڈ پر بچوں کے لیے سبق لکھ  رہی ہے

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک بروکر شیئرز کی گرتی ہوئی قیمتیں دیکھ کر سر پکڑے بیٹھا ہے

ایل سلویڈور میں شدید بارشوں سے متاثر سڑک پر ایک شخص چھتری لیے سائیکل پر اپنی منزل کی طرف جارہا ہے

جنوبی فرانس میں طوفان اور سیلاب سے متاثر علاقے میں ایک شخص کو امدادی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اٹھایا جارہا ہے۔ گزشتہ شب طوفان سے چھ افراد ہلاک ہوئے

ویٹی کن میں پوپ فرانسس جنوبی امریکا سے آئے زائرین سے ملاقات کررہے ہیں

حیدرآباد دکن کی حسین ساگر جھیل میں بھارتی نوجوان پھولوں سے ڈھکی کشتیوں میں باتھوکما میلے کی خوشی منارہے ہیں

جنوبی چین کے شہر کنمنگ کے چڑیاگھر میں پیدا ہونے والے سفید بنگال ٹائیگر کے بچوں کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا