آج کے دن کی اہم تصاویر

پشاور میں انسداد منشیات فورس کی ایک خاتون اہلکار صوبہ خیبرپختونخوا میں پکڑی گئی منشیات کو نذر آتش کیے جانے کے موقع پر سیلفی لے رہی ہیں

جنگ سے تباہ حال یمن کے شہر تعز میں ایک استاد بچوں کوسبق پڑھاتے ہوئے، یونیسیف کے مطابق یمن میں تین سال سے جاری جنگ کی وجہ سے 20 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں

مراکش کے دارالحکومت رباط سے بیس کلومیٹر دور ٹرین حاثے کا ایک منظر، حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 70 سے زیادہ زخمی ہوئے

A woman flees with her family crosses a destroyed bridge in the outskirts of Kyiv, Ukraine.

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دھند نہیں بلکہ آلودگی کی وجہ سے منظر دھندلایا ہوا ہے، بیجنگ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سے میں ایک ہے

ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کرتے ہوئے، وہ 94 رنز بناکر آؤٹ ہوئے

بھارت کے شہر امرتسر میں نوجوان ہندو دیومالا کے کردار ہنومان کا روپ دھارے ہوئے، ان دنوں نوراتری یعنی نو راتوں کا تہوار جاری ہے جس کے بعد دسہرے کا تہوار منایا جائے گا

برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل سڈنی کے اوپرا ہاؤس کے سامنے تصویر بنواتے ہوئے، شاہی جوڑا ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے