ٹوکیو ڈزنی لینڈ کی رونقیں چار ماہ بعد بحال

ٹوکیو کے ڈزنی لینڈ آنے والوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سماجی فاصلے کی ہدایت پر سختی سے عمل کریں اور ماسک پہنے رہیں۔ اس کے علاوہ تھیم پارک میں 'میسکوٹس' سے گلے ملنے اور انہیں چھونے کی بھی ممانعت ہے۔

ڈزنی لینڈ آنے والی چند خواتین پارک کے داخلی دروازے کے قریب سیلفی لے رہی ہیں۔

ڈزنی لینڈ کے داخلی دروازے پر لوگوں کا رش ہے لیکن سماجی فاصلے کی ہدایت پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ڈزنی لینڈ میں داخلے سے قبل ہر شخص کا جسمانی درجۂ حرارت چیک کیا جا رہا ہے۔

ڈزنی لینڈ میں عملے کے ارکان لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی تاکید کر رہے ہیں۔

تھیم پارک میں آنے والوں کو کرونا کے پیشِ نظر کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے؟ یہ سب ڈزنی لینڈ کے باہر ایک تختی پر درج ہے۔ ایک فوٹو گرافر ان قواعد و ضوابط کی تصویر کھینچ رہا ہے۔

ڈزنی لینڈ کے قریبی ٹرین اسٹیشن پر بھی تھیم پارک کے پوسٹرز آویزاں ہیں۔

ڈزنی لینڈ میں ہونے والے شوز فی الحال معطل رہیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد ڈزنی لینڈ کے شو محدود پیمانے پر بحال کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

نئی ہدایات کے مطابق مشہور کارٹون کردار مکی ماؤس اور دیگر میسکوٹس ایک گاڑی پر بیٹھ کر لوگوں کے سامنے آئیں گے لیکن لوگوں کو انہیں چھونے یا قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ماسک کے بغیر ڈزنی لینڈ میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

دو خواتین ڈزنی لینڈ کا دورہ کرنے کے بعد واپسی کے سفر کے لیے اسٹیشن پر آ رہی ہیں۔