ٹرمپ کی اسقاط حمل مخالف ریلی میں شرکت

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ نومولود بچوں کا اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں کبھی اتنا مضبوط محافظ موجود نہیں تھا۔

ریلی میں شریک افراد 'مارچ فار لائف' کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بچوں کی تصاویر تھامی ہوئی تھیں جن پر مختلف پیغامات بھی درج تھے۔

متعدد افراد اس مارچ میں بچوں کے ہمراہ شریک تھے۔

ریلی میں شریک افراد نے اسقاط حمل مخالف کتبے بھی ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے۔

امریکہ میں ہر برس اسقاط حمل مخالف مارچ منقعد ہوتے ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں۔

ریلی میں ہر عمر اور ہر طبقے کے افراد شریک نظر آ رہے تھے۔

امریکی دارالحکومت میں منقعدہ ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے ڈیموکریٹس پر تنقید بھی کی کہ اسقاط حمل کے معاملے پر انیوں نے ایک انتہائی قدامت پسند مؤقف اختیار کر رکھا ہے۔
 

اسقاط حمل مخالف تنظیم، ’سوزن بی اینتھنی لسٹ‘ نے کہا تھا کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ٹرمپ اور دیگر ری پبلیکن امیدواروں کی حمایت میں پانچ کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیں گے۔

رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں امریکی صدر اپنی حمایت بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

ریلی میں ٹرمپ نے اپنے بارے میں کہا کہ میں ’تحریک برائے زندگی‘ کا پختہ حامی ہوں۔