صدر ٹرمپ اور وزیرِ اعظم عمران خان کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان کی اوول آفس میں صدر ٹرمپ اور امریکی خاتونِ اول ملانیہ ٹرمپ سے ملاقات۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس پہنچنے پر وزیرِ اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

عمران خان پاکستان کا روایتی لباس قمیض شلوار، واسکٹ اور ان کے اپنے نام سے منسوب کپتان چپل پہنے ہوئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج امریکہ اور پاکستان کے تعلقات ایک سال پہلے کے مقابلے میں بہت اچھے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملاقات میں افغانستان کی جنگ کے خاتمے اور امن مذاکرات پر بات ہو گی۔

عمران خان نے افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے امن لانے کے لیے زور دینے پر صدر ٹرمپ کی تعریف کی۔ 

عمران خان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم نرندر مودی نے انہیں کشمیر پر ثالثی کے لیے کہا ہے۔  

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر عمران خان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی تو میں پاکستان آوں گا۔