صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں واپسی

صدر ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں سینفرڈ ایئر پورٹ پر اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ خاصے پرجوش اور متحرک دکھائی دے رہے تھے۔

صدر ٹرمپ کے استقبال کے لیے سینکڑوں افراد پہلے سے ہی ایئر پورٹ کے احاطے میں موجود تھے۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ تین نومبر کو ہو گی۔ کرونا وبا کے باوجود دونوں صدارتی اُمیدواروں کی انتخابی مہم اب عروج پر ہے۔

کرونا وائرس سے صحت یابی کے بعد صدر ٹرمپ کا یہ پہلا انتخابی دورہ ہے جس میں صدر مختلف شہروں میں اپنے حامیوں اور دیگر طبقات سے ملاقاتیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ پنڈال میں پہنچنے پر اپنے حامیوں کی جانب فیس ماسک اُچھال رہے ہیں۔

انتخابی ریلی میں ریاست فلوریڈا کے گورنر سمیت دیگر اعلٰی حکام نے بھی شرکت کی اور صدر کا خطاب سنا۔

صدر ٹرمپ نے ریلی سے خطاب میں ایک بار پھر اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ریلی میں شریک افراد نے صدر ٹرمپ کی حمایت میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے ہیں۔

صدر ٹرمپ ایئر پورٹ پر ریلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ عقب میں امریکی صدر کے زیرِ استعمال طیارہ ایئر فورس ون کھڑا ہے۔