ریپبلکن صدارتی اُمیدواروں کے درمیان پہلی بحث
اپنی صاف گوئی کے لیے مشہور ڈونلڈ ٹرمپ بحث میں کھری بات کہنے کی امیدوں پر پورے اترے۔
بہت سے امیدواروں نے اس شدت پسند گروپ کو شکست دینے کے لیے امریکہ کی لڑاکا فوج کے استعمال کا مطالبہ کیا۔
بحث میں صدر اوباما کی داعش کے خلاف جنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
بحث سننے اور امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے 4,500 افراد ہال میں جمع تھے۔
ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں 17 امیدوار شامل ہیں مگر مرکزی بحث میں سب سے مقبول دس امیدواروں کو شامل کیا گیا۔
فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش کو اس دوڑ کے اہم کھلاڑی اور ریپبلکن پارٹی کے قدامت پسند طبقے کے پسندیدہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔