امریکی انتخابات میں ووٹرز کے انوکھے انداز

امریکی ریاست کینٹکی میں ووٹنگ کے دوران ایک شہری اپنی پالتو بلی بھی ہمراہ لے آیا۔

ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک ووٹر نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے انتخابی نشان 'گدھے' کی طرز پر فیس ماسک پہن رکھا ہے۔

 

کرونا وبا کے باعث ووٹرز نے حفاظتی اقدامات بھی کر رکھے تھے۔ ریاست ایریزونا میں ایک خاتون ووٹر نے فیس شیلڈ پہن رکھی ہے جس پر درج ہے کہ اپنے ووٹ کی حفاظت کریں۔

 

ریاست کیلی فورنیا میں ایک خاتون ووٹر نے جیولری سے مزین فیس شیلڈ پہن رکھی ہے۔ امریکہ میں کرونا وبا کی وجہ سے کروڑوں ووٹرز پہلے ہی ووٹ کا حق استعمال کر چکے تھے۔

ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پولنگ کے لیے نصب الیکٹرانک مشین کے قریب دو افراد آلات موسیقی کے ساتھ موجود ہیں۔
 

سینچری لنک فیلڈ ایونٹ سینٹر واشنگٹن کے پولنگ اسٹشین میں ووٹنگ کی غرض سے آنے والی ایک خاتون کا منفرد انداز۔

نیو جرسی کی رہائشی خاتون 'اسٹیچو آف لبرٹی' کی طرز پر پوشاک زیب تن کیے ووٹنگ میں حصہ لینے پہنچیں۔ 

ٹیکساس میں دو ووٹرز گھوڑوں پر سوار ہو کر حقِ رائے دہی استعمال کرنے پہنچے۔