امریکہ: بیٹن روج میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

لوزیانا کے شہر بیٹن روج میں اتوار کی صبح ایک سابق امریکی فوجی نے فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور دیگر تین کو زخمی کر دیا تھا۔

بیٹن روج میں حملے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

صدر براک اوباما نے لوزیانا میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے امریکیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد کے حالیہ واقعات کے تناظر میں "متنازع بیان بازی" سے گریز کریں۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے لونگ بھی مارا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال بیٹن روج میں پیش آنے والے واقعے کو پولیس کو ہدف بنا کر قتل کرنے کا واقعہ قرار دینے کے شواہد نہیں ملے۔

حملہ آور کی شناخت بتاتے ہوئے فوجی حکام نے بتایا کہ وہ کینساس سٹی سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ گاون لونگ تھا جو امریکی میرین کور میں 2005ء سے 2010ء تک فرائض انجام دیتا رہا۔ 

پولیس کے سپریٹنڈنٹ کرنل مائیک ایڈمونسن نے کہا کہ مختلف پہلووں پر تفتیش کی جا رہی ہے اور یہ خارج از امکان نہیں کہ حملہ آور کے ساتھی بھی ہوں جو کہ فرار ہو گئے ہوں۔