انڈیانا پرائمریز: ٹرمپ اور سینڈرز فاتح، کروز دستبردار
صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے انڈیانا میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ سبقت لے گئے ہیں۔
ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے انڈیانا میں جیت کو "شاندار فتح" قرار دیا اور کروز کو بھی مبارکباد پیش کی۔
ڈیموکریٹ برنی سینڈرز کو انڈیانا کی برتری حاصل ہونے کے باوجود بھی ڈیلیگیٹ کے عدد کے شمار میں ہیلری کلنٹن کو کافی سبقت حاصل ہے۔
انڈیانا کی کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ ٹرمپ کو مزید 57 مندوبین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جو کہ اتنے نہیں کہ وہ نامزدگی کے لیے درکار 1237 کا عدد حاصل کر لیں۔
کروز نے صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو بتایا کہ "جیت کی راہ مقفل رہی"، اور ووٹرز نے ایک دوسرا راستہ اختیار کیا۔