دولت اسلامیہ کے اہداف پر تازہ حملے، لوگوں کی نقل مکانی
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی میں دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
نقل مکانی کرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ۔
حالیہ دنوں میں تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار شامی کرد نقل مکانی کر چکے ہیں۔
نقل مکانی کر کے آنے والے افراد نے بتایا کہ شدت پسند دیہاتوں کو نذر آتش اور یرغمالیوں کو قتل کر رہے ہیں۔
دولت اسلامیہ کے اہداف پر امریکی فضائی حملوں کے باوجود بھی اس گروپ کے شدت پسندوں کی کرد علاقوں میں پیش قدمی سست ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔
حالیہ نقل مکانی شام میں تین سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران ہونے والا سب سے تیز انخلا بتایا جاتا ہے۔
شام میں 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے باعث پہلے ہی وہاں سے 8,50,000 پناہ گزین ترکی میں مقیم ہیں۔
دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کی شام کے شمالی علاقوں میں پیش قدمی کی وجہ سے شامی کرد پناہ کے لیے سرحد پار کر کے ترکی میں داخل ہو رہے ہیں۔
کارروائیوں میں حصہ لینے کے بعد لڑاکا طیارہ امریکی بحری بیڑے پر اتر رہا ہے۔
واشنگٹن نے اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ منگل کو پہلے روز کے حملوں میں درجنوں شدت پسندوں کو ہلاک کیا۔