تصاویر: صدر ٹرمپ کی جاپان میں روایتی سومو مقابلوں میں شرکت

اس کھیل کی شروعات کئی سو سال قبل ہوئی تھی اسے جاپان کا مقبول ترین کھیل سمجھا جاتا ہے۔

اس کھیل میں شریک پہلوان ایک دوسرے کو رنگ سے باہر دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے سومو کھیل میں کامیاب ہونے والے کھلاڑی کو ٹرافی دی۔

صدر ٹرمپ نے انہماک کے ساتھ سومو کے مقابلے دیکھے اور داد دیتے رہے۔

اس مقابلے میں 25 سالہ آسونایاما کو فاتح قرار دیا گیا۔

شائقین کی بڑی تعداد سومو مقابلے دیکھنے کے لیے موجود تھی۔

جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے بھی اس دوران صدر ٹرمپ کے ہمراہ موجود تھے۔

مقابلوں کے اختتام پر سومو پہلوانوں نے اپنا روایتی رقص بھی پیش کیا۔