صدر اوباما کا سالانہ 'اسٹیٹ آف دی یونین' خطاب

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی حکومت کو مشرقِ وسطیٰ میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف طاقت کے استعمال کی اجازت دے۔

امریکہ کی خارجہ پالیسی کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے سے جوہری تنازع کے حل کے لیے جاری سفارت کاری کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

خظاب میں شریک شرکاء صدر اوباما کا تالیوں سے استقبال کر رہے ہیں۔

امریکی صدر اوباما ہاتھ ہلا کر شرکاء کا جواب دے رہے ہیں۔

دہشت گردی کے متاثرین کی بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے لے کر فرانس تک دہشت گردی کے تمام متاثرین کے ساتھ ہے۔

منگل کی شام  امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ 'اسٹیٹ آف دی یونین' خطاب کیا۔

صدر اوباما کے خطاب کو سننے کے لیے نائب صدر جو بائیڈن اور ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر جو بوئینر نے بھی شرکت کی۔

اوباما نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکی قیادت میں اتحاد دولتِ اسلامیہ کی پیش قدمی روک رہا ہے۔