صدر اوباما کا اورلینڈو کا دورہ

صدر براک اوباما نے نائب صدر جو بائیڈن کے ہمراہ جمعرات کی دوپہر فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کا دورہ کیا۔

A South Korean marine participates in a regular drill on Yeonpyeong Island.

صدر برارک اوباما نے اورلینڈو نائٹ کلب پر فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی اور نفرت پر مبنی واقعہ قرار دیا۔

متاثرہ خاندانوں اور حکام سے ملاقات کے بعد صدر اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن نے جائے وقوع کا دورہ بھی کیا۔

صدر اوباما نے ہلاک شدگان کی یادگار پر 49 پھولوں پر مشتمل دو گلدستے رکھے۔

اتوار کو اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں حملے سے 49 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔

صدر اوباما لواحقین اور زخمیوں کے علاوہ پولیس، ایمبولنس عملے، نرسوں، ڈاکٹروں اور سرجنوں سے بھی ملاقات کی۔

اوباما نے کہا کہ مہلک حملے کے بعد اب ضرورت اِس بات کی ہے کہ بے لوث یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔