صدر براک اوباما کا دورہ ویت نام

مبصرین کا خیال ہے کہ ویتنام جنگ کے 41 سال بعد اب امریکہ اور ویتنام قریب آ رہے ہیں۔

اس دورے کے دوران صدر اوباما جاپان بھی جائیں گے جہاں توقع ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مفاہمت کی طاقت کو اجاگر کریں گے۔

امریکی صدر براک اوباما کا ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

امریکی محکمہ دفاع اور ویتنام کی حکومت دونوں کا مطالبہ ہے کہ صدر اوباما کئی دہائیوں سے ویتنام کو ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی مکمل طور پر ختم کریں۔

اوباما صدارتی اختیار استعمال کرتے ہوئے کانگریس کی توثیق کے بغیر ہی ویتنام پر عائد پابندی ہٹا سکتے ہیں۔