چرچ پر حملے کا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق نوجوان کو جمعرات کی صبح شمالی کیرولائنا کے قصبے شیلبی سے حراست میں لیا گیا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ چارلسٹن نامی شہر میں واقع تاریخی گرجا گھر ایمینوئل افریقن میتھوڈسٹ چرچ میں پیش آیا تھا۔

حملہ آور نے ایک چرچ پر فائرنگ کر کے کم ازکم نو افراد ہلاک کو ہلاک کر دیا تھا۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں ہلاک شدگان کے لیے دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں۔

پولیس چیف مولن نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم گرجا گھر پہنچنے کے بعد ایک گھنٹے تک دعائیہ تقریب میں شریک افراد کے ساتھ بیٹھا رہا۔

صدر براک اوباما نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما فائرنگ کا نشانہ بننے والے گرجا گھر کے پادری سمیت کئی ارکان سے واقف تھے اور انہیں اس واقعے سے سخت صدمہ پہنچا ہے۔

فاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے مطابق واقعہ میں 21 سالہ سفید فارم نوجوان ڈیلن اسٹارم روف ملوث تھا جو جنوبی کیرولائنا کے علاقے لیگزنکٹن کا رہائشی ہے۔