امریکہ میں 'تھینکس گیونگ' کا تہوار

امریکی یہ دن اپنے خاندان اور عزیر واقارب کے ساتھ گزارتے ہیں اور خدا کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر بجا لاتے ہوئے مل کر کھانا کھاتے ہیں۔

امریکہ میں ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو تھینکس گوونگ ڈے یعنی یوم تشکر کا تہوار منایا جاتا ہے۔

تھیکنس گوونگ کے موقع پر امریکہ میں عام تعطیل ہوتی ہے اور ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں قومی یکجہتی کے اظہار کے لیے پریڈیں ہوتی ہیں۔

صدر براک اوباما تھنیکس گوونگ کے موقع پر امریکی روایت کے مطابق ’ٹرکی‘ کی جان بخشی کر رہے ہیں۔

امریکہ میں تھینکس گوینگ ڈے یعنی یوم تشکر کے تناظر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد خرید و فروخت اور تعطیلات منانے کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں۔

مرغی نما یہ بڑا پرندہ 'تھینکس گِوونگ' کی خاص ڈش سمجھا جاتا ہے اور خواتینِ خانہ اسے بڑے اہتمام سے تیار کرتی ہیں۔

تھینکس گوونگ کو امریکہ کے سب سے بڑے ثقافتی تہوار کا درجہ حاصل ہے۔