اہم پرائمری انتخابات میں ہلری اور ٹرمپ سرفہرست

امریکہ میں صدارتی امیدوار کے لیے ڈیموکریٹ اور ریبپلکن جماعتوں کی طرف سے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں امیدواروں کے لیے منگل کو اہم مقابلہ ہوا۔

سپر ٹیوز ڈے کہلانے والے اس مقابلے میں 12 ریاستوں میں پرائمری اور کاکس یعنی مندوبین کے ذریعے انتخاب ہوا۔

ڈیموکریٹ کی طرف سے نامزدگی حاصل کرنے کی خواہاں ہلری کلنٹن کو اپنے حریف برنی سینڈرز پر اہم برتری حاصل ہوئی ہے۔

ہلری، الاباما، آرکنسا، جارجیا، ٹینیسی، ٹیکساس اور ورجنییا میں کامیاب ہوئیں۔

امریکی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے پرائمری انتخابات میں سپر ٹیوز ڈے ایک اہم ترین دن ہوتا ہے۔

ریپبلکن امیدواروں میں ارب پتی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ نے الاباما، جارجیا، میساچوسٹس، ٹینیسی اور ورجنیا میں کامیابی سمیٹی ہے۔