ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خواتین کا عالمی احتجاج
بھارت میں مظاہرے کے دوران ایک عورت امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کر رہی ہے۔
واشنگٹن میں ہونے والے ایک مظاہرے کا منظر
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہفتہ کو ہزاروں خواتین نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
احتجاجی مارچ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
خواتین نے عورتوں کے حقوق اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبوں کے خلاف نعرے لگائے۔
سپین کے شہر بارسلونا میں خواتین کا مظاہرہ۔
آسٹریلیا میں بھی خواتین نے دیگر خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مظاہرہ کیا۔
جرمنی میں خواتین پلے کارڈز اٹھائے سراپا احتجاج ہیں۔
مظاہرہ کرنے والی کئی خواتین نے گلابی ہیٹ پہنے ہوئے تھے۔
لندن میں بھی امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف خواتین نے احتجاجی مارچ کیا۔