ازبک صدر اسلام کریموف کے انتقال پر ملک میں تین روزہ سوگ

ازبکستان کے صدر اسلام کریموف 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے اسلام کریموف کی میت ایئر پورٹ لے جانے والے قافلے پر پھول نچھاور کیے۔

صدر کریموف کی موت پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کریموف کی تدفین کی رسومات تین ستمبر کو اُن کے آبائی شہر سمر قند میں منعقد ہوئی۔

صدر اسلام کریموف دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث چھ روز زیر علاج رہنے کے بعد جمعے کو انتقال کر گئے تھے۔

اُن کی تدفین کی رسومات کی سرکاری تقریب کے انعقاد کے لیے قائم کمیشن کا سربراہ ملک کے وزیراعظم شوکت مرزیوییف کریں گے۔