وینزویلا میں حکومت مخالف احتجاج میں شدت

لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا میں حکومت مخالف احتجاج میں شدت آ رہی ہے۔

بڑی تعداد میں مظاہرین صدر نکولس مادورو کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل رہے ہیں جن کی پولیس سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

دارالحکومت کراکس میں حزب مخالف کے حامیوں نے پرچم اُٹھا رکھے ہیں۔

مظاہرین کے مختلف شہروں میں احتجاج کے باعث وینزویلا کا سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

وییزویلا کے صدر مادورو کی حکومت کو افراط زر میں اضافہ، کھانے پینے کی اشیا کی کمی سمیت کئی معاشی چیلنجوں کا سامنا ہے۔

صدر مادورو نے نئے آئین کی تشکیل کا حکم جاری کیا یے جسے اپوزیشن نے الیکشن میں تاخیر اور اقتدار کو طول دینے کا بہانہ قرار دیا ہے۔

وینزویلا میں توانائی کا بحران ہے اور اکثر بجلی کی قلت رہتی ہے۔

وینزویلا کی اپوزیشن صدر کے خلاف تقریباً ایک ماہ سے احتجاج کر ریے ہیں۔