وینس کارنیول کے انوکھے انداز

کارنیول میں لوگوں کی بڑی تعداد نے مختلف اور انوکھے انداز کے ماسک پہنے ہوئے تھے۔
 

وینس کارنیول ہر سال منایا جاتا ہے منفرد انداز کے ماسک اور ملبوسات ہی اس کی اصل پہچان سمجھے جاتے ہیں۔

مقامی لوگ کہتے ہیں کہ یہ کارنیول گیارہویں صدی سے منایا جا رہا ہے۔

وینس کارنیول کا افتتاح ہفتے کی رات واٹر پریڈ سے کیا گیا تھا۔

کارنیول کی تقریبات سینٹ مارک اسکوائر وینس میں منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر کئی شرکا نے روایتی و شاہی انداز کے ملبوسات بھی زیب تن کیے ہوئے تھے۔

کارنیول میں اندرون و بیرون ملک سے آنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں تاہم اس بار کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ہوٹلوں کی بکنگ میں 10 فی صد کمی نوٹ کی گئی۔ 

 

واٹر پریڈ میں مختلف ڈانسرز منفرد رنگ کی روشنیوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

واٹر پریڈ وینس شہر کی نہروں میں چلنے والی کشتیوں اور اس کے کناروں پر ہوئی۔ اسے دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد آئے تھے۔