ورجینیا میں افریقیوں کی آمد کو 400 سال مکمل

1916 میں سفید فام بحری قزاق جہاز 'وائٹ لائن' کے ذریعے افریقیوں کو بندرگاہ پر اتارا گیا۔

ورجینیا میں لائے جانے والے حبشیوں کا تعلق افریقی ملک انگولا سے تھا۔

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں تقریبات کے دوران چار منٹ تک گھنٹیاں بھی بجائی گئیں، ہر منٹ بجائے جانے والی گھنٹیاں 100 کی تعداد سے منسوب کی جاتی ہیں۔

ان افریقیوں کو یہاں غلامی کے بدلے کھانا فراہم کرنے کے لئے لایا گیا تھا۔

دن کا آغاز مختلف مذہبی رسومات کے ذریعے کیا گیا۔

تقریب میں ثقافتی گانے اور جذباتی تقاریر بھی کی گئیں، جس کے ذریعے لوگوں کو اس دور کے حالات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ان تقریبات کو 'ہیلنگ ڈے' یعنی شفا بخشنے والے دن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

اس دور میں 5 لاکھ سے زائد افریقی دنیا کی مختلف برطانوی کالونیوں میں غلامی کے لئے پہنچائے گئے تھے۔

ورجینیا میں افریقی غلاموں کی موجودگی کو شمالی امریکہ میں برطانوی کالونیوں کی آبادکاری کے دوران سب سے پہلی منتقلی سمجھا جاتا ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے چیز پیک بے پر ہفتے کے روز سفید لباس زیب تن کیے افریقی امریکہ میں اپنی آمد کی 400 ویں تقریب کے موقع پر جمع ہوئے، یہ وہ جگہ ہے جہاں افریقی غلاموں سے لدا ہوا بحری جہاز 1916 میں لنگر انداز ہوا تھا۔