کرونا وبا کے دوران سانتاکلاز کا دورہ بھی ورچوئل ہو گیا

Your browser doesn’t support HTML5

ہر سال کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں بہت سے بچے سانتاکلاز سے ملتے ہیں اور اسے بتاتے ہیں کہ انہیں کون سے تحفے چاہئیں۔ سانتاکلاز کے ساتھ تصویریں بنائی جاتی ہیں۔ لیکن اس سال عالمی وبا کی وجہ سے امریکہ میں سانتاکلاز کا دورہ بھی ورچوئل ہو رہا ہے تاکہ بچے مایوس بھی نہ ہوں اور کرونا وائرس سے بھی بچے رہیں۔