نیوز بلیٹن 2021-18-10

Your browser doesn’t support HTML5

افغانستان چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کراسنگ پوائنٹ اتوار کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے؛ افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کے لیے ماسکو کانفرنس 19 اکتوبر کو روس میں ہورہی ہے؛ صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں ایک پولیس اہل کار ہلاک جب کہ عام شہریوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں؛ ہیٹی میں پولیس نے ایک بدنام زمانہ گینگ پرامریکہ میں قائم ایک تنظیم کے 17 مشنریوں کے اغوا کا الزام لگایا ہے؛ امریکہ کے پہلے سیاہ فام امریکی وزیر خارجہ اور اعلیٰ فوجی افسر کولن پاول، آج پیر کے روز، کووڈ نائینٹین کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔