نیوز بلیٹن 2021-01-11
Your browser doesn’t support HTML5
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کلائمیٹ کانفرنس میں ایک سو سے زائد عالمی رہنما آج پیر کو ایک سربراہی اجلاس کے لیے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جمع ہوئے؛ وائٹ ہاؤس کے مطابق اتوار کو اٹلی کے شہر روم میں جی 20 ممالک کے اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوان نے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی؛ امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے چینی وزیرِ خارجہ وینگ یی سے اہم ملاقات کی ہے؛ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ پہلی مرتبہ نظرِ عام پر آئے ہیں؛ اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد بھیجے؛ چین، پاکستان، ترکی، ایران اور روس مغربی ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کابل کے بیرونِ ملک اثاثے واگزار کریں اور افغان عوام کی مدد کے لیے فوری طور پر انسانی ہمدردی کی امداد بھیجیں۔