جمعرات، 11 نومبر 2021 کا بلیٹن

Your browser doesn’t support HTML5

افغانستان سے متعلق ٹرائیکا پلس میٹنگ کے پہلے دن کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان میں امریکہ، روس، چین اور پاکستان نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں کے ساتھ تعلقات منقطع کریں؛ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تباہی کے دہانے پر کھڑے افغانستان کی مدد کرے؛ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی سب سے بڑے درسگا جامعہ بلوچستان کے ہاسٹل سے دو طالب علموں کی مبینہ طور پر جبری گمشدگی کے واقعے کے خلاف طالب علم احتجاج کر رہے ہیں اور امریکہ میں آج جمعرات کو سابق فوجیوں کا دن منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کے ذریعے سابق فوجیوں کی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔