منگل، 13 اپریل 2021 کا بلیٹن
Your browser doesn’t support HTML5
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امریکی مسلمانوں کی کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے؛ متعدد مسلمان مذہبی رہنماؤں نے رمضان میں کرونا وائرس کی ویکسین لینے کے بارے میں خدشات دور کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا؛ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرتشدد کارروائیاں بند کریں اور رمضان میں لوگوں کے جنگ بندی کے مطالبے کا احترام کریں اور تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد کارکنوں کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔