بدھ، 15 ستمبر 2021 کا بلیٹن

Your browser doesn’t support HTML5

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام افغانستان میں انسانی بحران سے متعلق جنیوا کانفرنس میں ایک کروڑ دس لاکھ افغان باشندوں کی ہنگامی مدد کے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے فنڈز دینے کے وعدے کیے گئے ہیں؛ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ طالبان پر عائد موجودہ پابندیاں نہیں ہٹائے گا، لیکن مشکلات میں گھرے افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد کو یقینی بنائے گا؛ کابل ایئر پورٹ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیمیں ایئرپورٹ پر باقی ماندہ 15 فیصد تکنیکی مسائل دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں اور پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل گھٹ رہی ہے اور گزشتہ روز ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔