نیوز بلیٹن 2021-22-09

Your browser doesn’t support HTML5

امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی؛ طالبان حکومت نے عالمی ادارے سے درخواست کی ہے کہ ان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت دی جائے؛ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی منسوخی پر دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ بھارت میں بننے والے جعلی تھریٹس تھیں؛ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی۔