سقوطِ ڈھاکہ کے 50 سال: کیا پاکستان فوجی حکمرانوں کی وجہ سے ٹوٹا؟

Your browser doesn’t support HTML5

مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر جن تین شخصیات پر انگلیاں اٹھتی ہیں، ان میں سب سے مرکزی کردار اس وقت کے حکمران جنرل یحییٰ خان کا ہے۔ جنرل یحییٰ 1971 میں فوج کے سربراہ بھی تھے اور ملک کے صدر بھی۔ سقوطِ ڈھاکہ کے 50 سال مکمل ہونے پر وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز کا آٹھواں اور آخری حصہ فوجی حکومتوں اور بالخصوص جنرل یحییٰ کے کردار سے متعلق ہے۔ کیا پاکستان جنرل یحییٰ اور ان کے پیش رو فیلڈ مارشل ایوب خان کی وجہ سے ٹوٹا؟ جانیے اس رپورٹ میں۔