جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کی تیاریاں

نیشنل پارک سروس کا ایک کارکن وائٹ ہاؤس میں لان کی صاف صفائی میں مصروف ہے۔

وائٹ ہاؤس سے متصل پارک میں تقریب کی تیاریاں کی جارہی ہیں جہاں نومنتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

لافےاٹ پارک میں صدارتی تقریب کے سلسلے میں امریکی پرچم نصب کیے جا رہے ہیں۔

تقریبِ حلف برداری کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ امریکی بحریہ کا فوجی اہلکار وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ کے باہر پہرہ دے رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں بحریہ کا اہلکار بیس جنوری کو نو منتخب صدر جوبائیڈن کی آمد کے پیش نظر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے رہہرسل کررہا ہے۔
 

وائٹ ہاؤس سے متصل سڑک ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی کی غرض سے وہاں آہنی رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی قریبی گلی سنسان نظر آ رہی ہے اور اطراف کی سڑکوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

حکام نے نیشنل مال کے قریب سڑکوں اور میٹرو اسٹیشنز کو بند کر دیا ہے جب کہ ریاست ورجینیا کی طرف جانے والے پلوں کو بھی ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کے دوران کسی بھی حملے کے خدشے سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر مکمل کر لی ہیں​۔

سیکیورٹی خدشات کے باوجود جو بائیڈن نے اسی تاریخی مقام پر حلف لینے کا منصوبہ بنایا ہے جہاں امریکہ کے سابق صدور حلف لیتے رہے ہیں۔