ترکی کے جنگلات میں خوف ناک آگ

آگ ترک شہر انطالیہ سے 75 کلو میٹر دور واقع مانوگیٹ کے سیاحتی مقام پر لگی جس کے ارد گرد جنگلات، سیاحوں کے ٹھہرنے کے لیے ہوٹلز اور بحیرۂ روم ہے۔

آگ اس قدر خوف ناک تھی کہ اس کے راستے میں آنے والی ہر چیز راکھ بن گئی۔

آگ سے درجنوں جنگلی حیات ہلاک اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

آگ پر قابو پانے اور ریسکیو کے کاموں کے لیے ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے۔

آگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے دھویں نے فضا کو تبدیل کر دیا۔ 

آگ مسلسل پھیل رہی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔

ترک حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے۔

متاثرہ علاقے میں موجود درجنوں دیہات کے مکین جان بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اگر آگ لگنے کی وجہ تخریب کاری ہوئی تو اس کے ذمے داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

حکام کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

آگ کے باعث ایک وسیع رقبہ جل کر راکھ ہو گیا ہے جس کی زد میں آ کر کئی جنگلی جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی۔ 

جنگل میں لگنے والی آگ کو تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔