گولڈن گلوبز 2023 کی تصویری جھلکیاں

منگل کی رات کیلی فورنیا کے بیورلی ہلٹن ہوٹل میں 80 ویں گولڈن گلوبز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب کی میزبانی امریکی کامیڈین جیریڈ کارمائیکل نے کی۔

ہدایت کار اسٹیون اسپیل برگ کی فلم 'دی فیبل مینز' بہترین فلم قرار پائی۔

بہترین میوزیکل/ کامیڈی فلم کا ایوارڈ 'دی بینشیز آف انیشیرن' کے نام رہا۔

امریکی اداکار ایڈی مرفی کو گولڈن گلوب کے معتبر 'سیسل بی ڈمل' ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

اداکار پال والٹر کو ٹیلی ویژن لمیٹڈ سیریز میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین معاون اداکارہ ٹیلی ویژن لمیٹڈ سیریز کا ایوارڈ جینیفر کولج کے نام رہا۔  

بہترین اینی میٹڈ فلم 'گیئر مو ڈیل ٹورو' قرار پائی۔

امریکی اداکار ایون پیٹرز کو 'ڈامر' سیریز کے لیے بہترین اداکار لمیٹڈ سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

بہترین سونگ کا ایوارڈ بھارتی فلم 'آر آر آر' کے گانے 'ناٹو ناٹو' کو ملا۔

'ہاؤس آف دی ڈریگن' بہترین ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز قرار پائی۔

امریکی اداکارہ کینتا برنسن کو بھی ایوارڈ ملا۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ 'بلیک پینتھر: وکانڈا فورایور' کے لیے اینجیلا بیسیٹ کے نام رہا۔