کراچی: 'کرکٹ ورلڈ کپ' فیور-تصاویر میں

کراچی کے اس ہوٹل پرگاہک سب سے زیادہ ٹک ٹک چائے ، بوم بوم دودھ پتی کی ڈیمانڈ کررہے ہیں

'یہاں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران 'گرین رنگ کی ٹی شرٹ' پہن کر آنےوالے گاہک کو ایک چائے پر دوسری چائے بالکل 'مفت' ہے۔

کیفے پر چائے پینے آنےوالوں کو چائے کا آرڈر دینا ہے تو اس ہوٹل پر آویزاں 'نیا کرکٹ مینو' بینر دیکھ کر دینا ہوگا۔

کراچی کےچائے کے ہوٹل پر 'ورلڈ کپ' نامی چائے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے

ہوٹل کو کرکٹ کے کھلاڑیوں کی تصویروں سے سجایا ہے. 

چائے ہوٹل پر ٹک ٹک چائے ، بوم بوم دودھ پتی اور شاہ جی ملاِئی چائے کی ڈیمانڈ ہے

کی چائے کے نام پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں پر ہونے سے ورلڈ کپ کیفے ہوٹل کا چائے مینو کرکٹ دیوانوں کیلئے ایک نئی دلچسپی کا باعث بنا ہواہے

برنس روڈ، کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پر چائے کے ہوٹل پر 'ورلڈ کپ' نامی چائے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ مالک نے کرکٹ کے عالمی مقابلوں کے دوران اپنے چائے کے ہوٹل کا نام ہی 'نیو ورلڈ کپ چائے کیفے' رکھ دیا ہے۔ چائے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں مختلف اقسام کی چائے دودھ پتی کو پاکستان کے مشہور کرکٹ کھلاڑیوں کےنام دئے گئے ہیں