2018 کی چند یادگار تصاویر
امریکی کسٹمز اور سرحدی حفاظت کے ادارے کے حراستی کیمپ میں بیماری کے باعث ہلاک ہونے والی سات سالہ جیکلن کال کی ماں کلاڈیا میکوئن غم سے نڈھال ہو گئی تھی جب گوئٹے مالا میں اسے اپنی بیٹی کی موت کی خبر ملی۔ 25 دسمبر 2018
چین کے صوبے جیانگ ژی میں گرم پانی کی ایک چشمے میں مرچیں کھانے کا مقابلہ۔ اس مقابلے میں مرد اور خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔
یمن میں چار ماہ کی حجر کے باپ نے اس کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔ حجر غذائی قلت کے باعث اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ اس کا جسم ایسے تھا جیسے ہڈیوں پر صرف کھال ہو، اس جسم انتہائی پتلا تھا۔
امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سرحد پر کارواں میں شامل ہنڈورس سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ تارکِ وطن خاتون اپنی 5 سالہ جڑواں بیٹیوں کے ساتھ آنسو گیس سے بچنے کےلیے بھاگ رہی ہے۔
لائن ائیر کی فلائیٹ JT610 کے عملے، مسافروں، دوست احباب اور خاندان کے لوگ انڈونیشیا کے سمندر میں طیارہ گرنے کی جگہ پر پھول نچھاور کر کے ہلاک ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
یونان میں وسٹونڈا جھیل کے کنارے مکڑی کے جالوں کے پیچھے سے ابھرتا ہوا صبح کا سورج۔
اسپین کے شہر بارسلونا میں کیٹلان کی آزادی کے حق میں ایک مظاہرے میں شامل لوگ جھڑپ کے دوران پولیس آفیسرز پر رنگ پھینک رہے ہیں۔
امریکی اداکار بل کاسبی کو جنسی حملے کرنے کے جرم میں تین سے دس سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔ پولیس آفیسرز انہیں ایک اصلاحی مرکز سے باہر لے جا رہے ہیں۔
اسرائیل میں تیراکی کے مقابلوں میں شریک تیراک منزل کی جاب بڑھتے ہوئے۔ پانی کے نیچے سے لی گئی اس تصویر میں تیراکوں کے نیچے مچھلیاں تیرتی نظر آ رہی ہیں۔
کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے سینکڑوں گھر جلا دیے۔ کئی دنوں تک جاری رہنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر کئی افراد ہلاک بھی ہوئے۔
بھارت کے علاقے جھاڑکھنڈ میں ماں منسا پوجا میں ایک سپیرے کی سانپ کے ساتھ تصویر۔ ہر سال کئی جوگی کھیتوں سے زہریلے سانپ پکڑ کر پوچا میں شامل ہوتے ہیں۔
امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا سیلاب زدہ ریاست ٹیکساس کا دورہ۔ اس دورے میں ان کی جیکٹ پر لکھا جملہ میڈیا میں زیر بحث رہا۔ ان کی ٹیم کا کہنا تھا کہ وہ اس جملے سے کوئی پیغام نہیں دے رہیں تھیں۔
غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فوج کی آنسو گیس سے زخمی ہونے والے ایک فلسطنیی نوجوان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
سان سلواڈور میں ایک پرندہ سفید دم والے ہرن کے سر پر بیٹھا ہوا ہے۔
برطانیہ کے پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگن اپنی شادی کے بعد وندسر محل کے سینٹ جارج چیپل سے باہر نکلتے ہوئے۔
مراکش میں بکریاں ارکان کے درخت پر چڑھ کر اس کا پھل کھا رہی ہیں۔ بکریاں یہ پھل کھا کر اس کا بیج اگل دیتی ہیں جس کے باعث نئے پودے اگتے ہیں۔
شام کے قصبے دومہ میں ایک لڑکی زہریلی گیس کے حملے کے بعد ایک عارضی اسپتال میں نوزائیدہ بچے کے منہ پر آکسیجن ماسک رکھ کر اسے طبی امداد دے رہی ہے۔ شام میں خانہ جنگی کے بعد حکومتی فوجوں نے اکثر باغیوں کے علاقوں میں مبینہ طور پر زہریلی گیسوں والے ہتھیار استعمال کیے ہیں۔