Muhammad Saqib is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
سال 2020 میں روس اور پاکستان کی تیکنیکی کمیٹیوں کے اجلاس میں دونوں ممالک نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کو بحال کیا تھا جس پر 2015 میں دستخط کیے گئے تھے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان تازہ جھڑپوں میں اموات کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کراچی میں مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے کے شرکا کا کہنا تھا کہ اس تنازعے کا منصفانہ بنیادوں پر مستقل حل تلاش کیا جائے۔ مزید تفصیل محمد ثاقب کی رپورٹ میں۔
عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے میں انکم ٹیکس سے استثنیٰ والے ملازمین کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
پاکستان کی حکومت غیرقانونی تارکینِ وطن کو ملک سے نکالنے کے لیے یکم نومبر کی ڈیڈلائن دے چکی ہے۔ ملک میں کتنی بڑی تعداد میں غیرقانونی تارکینِ وطن ہیں اور انہیں نکالنا کتنا قابلِ عمل ہے؟ بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
سکرنڈ کے گوٹھ ماڑی جلبانی میں جمعرات 31 ستمبر کو پیش آنے والے اس واقعے میں مجموعی طور پر چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مکینوں کا الزام ہے کہ گاؤں میں کی گئی کارروائی میں بے گناہ لوگوں کو قتل کیا گیا جن کے خلاف کوئی الزام نہیں تھا اور وہ غیر مسلح تھے۔
ایک طرف پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے تو وہیں پاکستانی روپے کو ستمبر میں سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیا گیا ہے۔ صرف تین ہفتوں میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں چھ فی صد مضبوط ہوا ہے۔ کیا روپے کی قدر میں بہتری کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا؟ جانتے ہیں محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
جمعرات کی شام سکرنڈ کے گاوں ماڑی جلبانی میں سندھ رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
پاکستان میں تقریبا 23 فی صد گھرانوں کو قدرتی گیس پائپ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے باقی 77 فی صد گھرانے لکڑی یا پھر ایل پی جی کا استعمال کرتے ہیں۔ ایل پی جی تیل کو ریفائن کرنے میں بائی پروڈکٹ کے طور پر حاصل ہوتی ہے۔
عالمی بینک نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر 10 میں سے چار افراد غربت کا شکار ہیں۔ پاکستان کا شمار خطے میں کم آمدنی والی ممالک میں ہوتا ہے۔ لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی)خیرپور روحیل کھوسو کے مطابق راکٹ بچوں کو گھر کے قریب واقع زرعی زمین سے ملا تھا۔ بچے اسے گھر لے آئے تھے جس کے بعد اس میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح میں دس سال میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شہروں میں رہنے والے 7.4 فی صد نوجوان لڑکے اور 10.4 فی صد خواتین بے روزگار ہیں۔
پاکستان میں ان دنوں بجلی کے زائد بلوں سے شہری پریشان ہیں۔ ملک میں اضافی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت تو ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کو اس شعبے میں خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی دن بدن مہنگی کیوں ہو رہی ہے اور پیداوار زیادہ ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کیوں ہے؟ جانیے محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال ملک میں مہنگائی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ رہنے کا خدشہ ہے تاہم اس میں معمولی کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
پاکستان میں اچانک ایسا کیا ہوا ہے کہ صرف چند روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپیہ مضبوط ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ کیا ڈالر میں کمی سے مہنگائی بھی کم ہو سکے گی؟ تفصیلات بتا رہے ہیں محمد ثاقب اس ایکسپلینر میں۔
پاکستان میں چینی کی قیمت کو اچانک پر لگ گئے ہیں۔ چینی کہیں 180 روپے کلو مل رہی ہے تو کہیں اس کی قیمت 200 روپے کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ پاکستان میں اچانک چینی کی قیمت اتنی زیادہ کیسے بڑھ گئی؟ اسی بارے میں بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
دھرنے کے باعث سندھ ،پنجاب اور بلوچستان جانے والی ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستان میں مہنگائی اور بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف جماعت اسلامی اور بعض تاجر تنظیموں کی جانب سے آج ہڑتال کی کال پر کہیں دکانیں بند تو کہیں کھلی رہیں۔ ملک کے بڑے شہروں میں مجموعی صورتِ حال سے متعلق بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
ماہر معاشیات اور تجزیہ کار سمیع اللہ طارق کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت حکومت کو 9200 ارب روپے کے محصولات کے بڑے ہدف کو پورا کرنا ہے۔
پاکستان میں ایک جانب بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاج اور مظاہرے ہو رہے ہیں جب کہ دوسری جانب عوامی حلقے سرکاری افسران اور ملازمین سمیت اہم عہدوں پر تعینات شخصیات کو مفت بجلی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پاکستان میں بجلی کی قیمت اور زائد بلوں پر کئی روز سے احتجاج ہو رہا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بجلی کے بل کیوں زیادہ آ رہے ہیں اور حکومت آپ سے بل میں کون کون سے ٹیکسز لے رہی ہے؟ دیکھیے محمد ثاقب کی اس ویڈیو میں۔
مزید لوڈ کریں