Muhammad Saqib is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی معاہدے کی آخری قسط پر مذاکرات جاری ہیں۔ لیکن حکومت مالی مشکلات کے پیشِ نظر آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نئے پروگرام پر بھی بات کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان کو پھر آئی ایم ایف سے قرض کیوں چاہیے؟ جانیے محمد ثاقب اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
بینکنگ کے شعبے میں 30 سالہ وسیع تجربہ رکھنے والے محمد اورنگزیب کی بطور وزیرِ خزانہ تعیناتی کو کئی معاشی اور سیاسی تجزیہ کار انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔
بعض مبصرین عارف علوی کے بطورِ صدر کردار کو متنازع قرار دیتے ہیں اور ان کے خیال میں عارف علوی صدر ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے زیادہ قریب رہے۔ تاہم بہت سے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ عارف علوی نے ایک مشکل دور میں صدارت کا عہدہ باخوبی نبھایا۔
پاکستان کو اگلے مالی سال میں تقریباً 25 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے جو اس کے موجودہ غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر سے تین گنا زیادہ ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے لیے آئینی ترمیم منظور کرانا آسان نہیں ہوگا کیوں کہ ایوان میں ایم کیو ایم کی 22 نشستوں کے باوجود وہ اپنی شرائط پر حکومتی اتحاد سے مطالبات منوانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کے تعین کے لیے قائم ادارے ’نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی‘ (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی سات روپے سے زائد مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سندھ کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے منگل کو حلف اٹھاتے ہی جہاں وہ صوبے کے مسلسل تیسری بار وزیرِ اعلیٰ بننے والے واحد شخصیت بن گئے ہیں، وہیں ان کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صوبے میں اقتدار کی مسلسل چوتھی اننگز شروع کر رہی ہے۔
اسمبلی کے قریب دکانیں بند تھیں، حتیٰ کہ مختلف دفاتر اور بینک برانچز میں تعینات ملازمین کو بھی کام پر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
ہدایت لوہار کی بیٹی اور انسانی حقوق کی کارکن سورٹھ لوہار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان کے والد کو اس اسکول کے قریب قتل کیا گیا جہاں وہ ہیڈ ماسٹر تھے۔
فچ کے مطابق 12 سال میں پاکستان کے قرض میں ساڑھے چار گنا اضافہ ہوچکا ہے اور ہر پاکستانی 3 لاکھ 21 ہزار341 روپے کا مقروض ہے۔
پاکستان میں ہفتے کے روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' کے ڈاؤن ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ صارفین کو ٹوئٹر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ البتہ حکومت کی جانب سے اس پر اب تک کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔ 'ایکس' بند ہونے پر شہریوں اور صحافیوں کی کیا رائے ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
انتخابات کے انعقاد کے بعد اب جب کہ نئی حکومت کا قیام صرف چند روز کے فاصلے پر ہے، ایسے میں نگراں حکومت نے ملک میں گیس کی قیمتوں میں67 فی صد تک اضافے کیا ہے۔
پاکستان میں انتخابات کے بعد سامنے آنے والے سیاسی منظر نامے کے بعد نئے وزیرِ اعظم کو کن چیلنجز کا سامنا ہوگا؟ جانتے ہیں محمد ثاقب سے۔
پاکستان میں عام انتخابات کے بعد اب آنے والی کسی بھی حکومت کو کئی میدانوں میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش کیے گئے معاشی ایجنڈے کیا واقعی پاکستان کے عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے؟ محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
سروے میں پاکستان کی حکومت پر غیر ملکی طاقتوں کے اثر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے نتائج بھی عمومی تاثر سے مختلف تھے۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ کی سیاست میں کئی ایسے محرکات ہیں جس کی وجہ سے کئی دہائیوں سے پیپلزپارٹی یہاں راج کر رہی ہے۔ لہذٰا آٹھ فروری کے انتخابات میں بھی سندھ میں کوئی بڑا سرپرائز ملنے کا امکان نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے دیگر مرکزی بینکوں کی طرح کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز متعارف کرانے کا مقصد نئے نوٹوں میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کرانا ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے ذریعےنہ صرف طب بلکہ کئی شعبوں میں تحقیقات اور اس کا استعمال روز پکڑتا جا رہا ہے۔ دفاعی میدان سمیت کئی شعبوں میں اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کے استعمال سے آنے والی تبدیلیوں نے ماہرین کو بھی نئے شکوک و شبہات میں مبتلا کردیا ہے۔
ملک پر واجب الادا بیرونی قرضوں کا بڑا حصہ یعنی 44 فی صد کثیر جہتی ایجنسیوں جیسے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، اے ڈی بی اور اسلامی ترقیاتی بینک کا ہے اور اس قرض کی دوبارہ پروفائلنگ نہیں کی جا سکتی۔
مدعی مقدمے کے مطابق پولیس نے گھر پر موجود تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کیا، الماریوں کے تالے توڑ کر گھر سے تقریباً دو کروڑ روپے، 70 سے 80 تولہ سونا، گھر کا دیگر قیمتی سامان، لیپ ٹاپ وغیرہ اپنے ساتھ لے گئے۔
مزید لوڈ کریں