غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں رفح، نصیرات اور شمالی غزہ میں جمعرات کی علی الصباح تک جاری رہیں جس کے نتیجے میں متعدد گھر بھی تباہ ہو گئے ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی خبر سن کر بدھ کے روز غزہ کی پوری پٹی میں فلسطینی جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر امڈ آئے۔ ان میں سے کچھ خوشی کے آنسو بہا رہے تھے ، کچھ سیٹیاں بجا رہے تھے اور کچھ تالیاں بجا رہے تھے اور اللہ اکبر کے نعرے لگا رہے تھے۔
سیکرٹری جنرل گوتریس نے نامہ نگاروں سے جنگ بندی کے معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہا، ’اقوام متحدہ اس معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت اورمصائب کا سامنا کرنے والے لاتعداد فلسطینیوں کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے تیار ہے‘۔
دوحہ میں کئی ہفتوں کے طویل مذاکرات کے بعد ہونے والے اس معاہدے میں حماس کے پاس زیر حراست درجنوں یرغمالوں کی مرحلہ وار رہائی، اسرائیل میں قید سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں بے گھر ہوجانے والے لاکھوں افراد کی واپسی اور فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد کی فراہمی کا عزم کیا گیا ہے۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک ممکنہ معاہدے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس ڈیل میں کیا ہے اور اب تک ہم اس بارے میں کیا جانتے ہیں؟ دیکھیے صبا شاہ خان کی رپورٹ میں۔
شمالی کوریا کی فوج سے منحرف ہونے والے ایک سابق فوجی اہلکار کہتے ہیں کہ یوکرین میں لڑنے کے لیے آنے والے فوجیوں کی ذہن سازی کی گئی ہے اور وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
جنوبی کوریا میں تحقیقاتی اداروں نے ناکام مارشل لا پر مواخذے کا سامنا کرنے والے صدر کو بغاوت کی تحقیقات کے لیے گرفتار کر لیا ہے۔
اس فہرست میں جن کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں سنکیانگ میں اہم معدنیات کی کان کنی اور پراسیسنگ کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں بیجنگ پر 10 لاکھ سے زائد ایغوروں اور دیگر مسلم اقلیتوں کو حراستی مراکز کے نیٹ ورک میں قید کرنے اور مشقت لینے کا الزام ہے۔
چیف انسپکٹر چارلی ٹیلر نے بی بی سی کو بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ ڈورن کے ذریعے چاقو بھی چھپا کر لائے جا رہے ہیں۔ کچھ قیدیوں نے خطرناک قسم کے لمبے بلیڈ کے دندانوں والے چاقو بھی ڈورنز سے ڈلیور کرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں آنے والے ڈرونز عموماً تین پونڈ وزن تک کا سامان پہنچا سکتے ہیں۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ کنارے پر ہے۔ جو بائیڈن نے پیر کو اپنے آخری فارن پالیسی خطاب میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت یرغمالوں کی رہائی ہو سکتی ہے جب کہ فلسطینیوں کے لیے امداد میں وسیع پیمانے اضافہ ہوگا۔
یوتم ولک، جن کی عمر 28 سال ہے، اسرائیلی فوج کے بکتر بند کور میں ایک افسر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نہتے فلسطینی نوجوان کے قتل کا منظر ان کے ذہن پر نقش ہو کر رہ گیا ہے۔
لبنان کے حکومتی نظام میں فرقوں پر مشتمل اقتدار کی تقسیم کے مطابق وزیراعظم کا سنی مسلمان ہونا ضروری ہے۔ ملک میں وضع کیا گیا نظام مذہبی وابستگی کی بنیاد پر ریاستی عہدوں کو تقسیم کرتا ہے جس کے تحت صدارت ایک میرونائٹ عیسائی کے پاس جاتی ہے اور شعیہ مسلمان پارلیمنٹ کا اسپیکر کا ہوتا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available