دنیا کے کچھ ممالک نے کرونا ویکسین لگوانے والوں کو 'ویکسین پاسپورٹ' کے نام سے دستاویز جاری کی ہے تاکہ ان کا سفر مختلف سرگرمیوں کے لیے محفوظ ثابت ہو۔ لیکن بائیڈن انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ میں ایسا کوئی نظام رائج نہیں کیا جائے گا۔ تفصیل دیکھیے اس رپورٹ میں۔
رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق، کرونا وائرس کی وباسے نمٹنے کے ضمن میں بائیڈن کو سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہے، ایسے میں جب اب تک 226 ملین سے زیادہ ویکسین لگ چکی ہیں اور 93 ملین سے زائد افراد مکمل طور پر ویکسی نیٹ ہو چکے ہیں
امریکی صدر جو بائیڈن نے کرونا، معاشی بحران اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف کچھ کر دکھانے کے وعدوں کے ساتھ الیکشن لڑا۔ اب ان وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس کا اندازہ وائٹ ہاؤس کے بجٹ تجاویز سے لگایا جا رہا ہے۔ دیکھیے نیلوفر مغل اور اسد اللہ خالد کی رپورٹ۔
صدر بائیڈن کی جانب سے آرمینیائی لوگوں کی ہلاکتوں کو نسل کشی تسلیم کرنا اُن کے انتخابی وعدے کی تکمیل ہے جب کہ اس کا اعلان اس روز کیا گیا ہے جب آرمینیا کے لوگ ہلاک ہونے والوں کی یاد مناتے ہیں۔
لانگ آئی لینڈ میں مارچ میں نافعہ اکرام پر نامعلوم شخص نے تیزاب سے حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے ان کا چہرہ جھلس گیا تھا اور کئی ہفتے اسپتال میں رہنا پڑا ہے۔
گزشتہ سال رمضان کے دوران کرونا وبا کے پیشِ نظر مساجد بند تھیں اور اب جب کہ امریکہ بھر میں وبا کے کیسز میں کمی آ رہی ہے اور امریکی کرونا ویکسین لگوا رہے ہیں ایسے میں مساجد کے دروازے ایک بار پھر سے کھل رہے ہیں۔
ماحولیاتی تحفظ کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے جان کیری نے زور دیا کہ پرانے امریکی انفرا سٹرکچر کو زیادہ صاف توانائی سے چلنے والے جدید انفرا سٹرکچر میں تبدیل کرنے پر خرچ کر کے امریکہ طویل عرصے کے لیے ایک مضبوط معاشی قوت بن جائے گا۔
اس نئے بل کو سینٹ میں 94-1 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ ریاست میزوری کے ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے سینیٹڑ جوش ہاؤلی وہ واحد سینیٹر تھے جنہوں نے اس بل کے خلاف ووٹ دیا۔ ڈیموکریٹ جماعت سے 2 اور ریپبلکن جماعت کے 3 سینیٹروں نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔
صدر بائیڈن کے وعدے کے حوالےسے پوچھے گئے سوال پر، وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بدھ کے روز کہا تھا کہ وہ توقع کر رہی ہیں کہ ہفتے کے روز ان کے پاس بتانے کے لیے مزید کچھ ہو گا۔
ایسا سامان جو واپس امریکہ نہیں بھیجا جائے گا اور نہ ہی افغان نیشنل سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا جائے گا، وہ ٹھیکیداروں کو بیچ دیا جائے گا جو اِسے مقامی مارکیٹ میں بیچیں گے۔
اجلاس میں روس، چین، بھارت، فرانس، جرمنی اور جاپان کے علاوہ چھوٹے ملکوں کے راہنماوں نے بھی شرکت کی۔
امریکی شہر منی ایپلس میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں ہلاکت کے کیس میں 12 افراد پر مشتمل جیوری نے تقریباً چار ہفتے تک دلائل سننے کے بعد پولیس افسر ڈیرک شاوین کو مجرم قرار دیا ہے۔ انہیں زیادہ سے زیادہ 75 برس تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس فیصلے پر کیا ردعمل آیا ہے؟ جانتے ہیں نخبت ملک سے۔
مزید لوڈ کریں