ہدایت کار بلال لاشاری کے مطابق 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' دو اکتوبر کو بھارتی پنجاب کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ البتہ اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں کہ فلم کن کن شہروں میں ریلیز ہو گی۔
بہترین ڈرامہ سیریز کے علاوہ 'شوگن' نے بہترین مرکزی اداکار و اداکارہ سمیت بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔
انڈس آرٹس کونسل ہیوسٹن کے زیر اہتمام اور ہالی ووڈ کے پاکستانی امریکی اداکاروں کی سپورٹ سے شروع کیا جانے والا ’’ رنگ فلم فیسٹیول ‘‘ ایسا عالمی فلم میلہ ہے دنیا بھر کے پاکستانی فلم میکرز کی بنائی ہوئی فلموں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر پیش کرتا ہے اور بہترین فلمموں کو ایوارڈز سے نوازتا ہے۔
امریکہ میں ٹیلی وژن کی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے 'ایمی ایوارڈز' کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 76ویں ایمی ایوارڈز کے لیے جاپانی سیریز 'شوگن' سب سے زیادہ 25 نامزدگیاں حاصل کر کے سرِ فہرست ہے۔
بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کے والد انیل کلدیپ مہتا کی مبینہ خودکشی کے بعد ساتھی فن کاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔
امریکہ کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوفٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے درمیان صدارتی مباحثے کے فوری بعد ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
ملالہ کی پروڈکشن کمپنی 'ایکسٹرا کریکیولر' کی ڈاکیومینٹری فلم 'دی لاسٹ آف دی سی ویمن' جنوبی کوریا کی خواتین مچھیروں کے گرد گھومتی ہے۔
نیٹ فلکس انڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "سن 1999 میں انڈین ایئر لائنز کے طیارے 814 کے ہائی جیکنگ سے ناواقف سامعین کے لیے ابتدائی نوٹ کو ہائی جیکرز کے اصل اور کوڈ ناموں کے ساتھ اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
رواں برس 19 اگست کو ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا ملیالم انڈسٹری میں خواتین اداکاروں کو 'بد ترین طور' پر جنسی ہراسانی کا سامنا ہے۔
وینس فلم فیسٹیول میں جمعرات کو انجلینا جولی کی فلم 'ماریہ' کا پریمیئر ہوا تو فلم کے اختتام پر انہیں آڈیئنس کی جانب سے آٹھ منٹ کا اسٹینڈنگ اویشن (کھڑے ہو کر داد) ملا۔ اس موقع پر انجلینا جولی کافی جذباتی بھی نظر آئیں۔
فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سکھ برادری کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس میں ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔
ہالی وڈ کا معروف سلیبرٹی جوڑا 2000 کی دہائی میں 'بینیفر' کے نام سے مشہور ہوا تھا۔ بعدازاں دونوں کا بریک اپ ہو گیا تھا۔ جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے تقریباً دو دہائیوں بعد 2022 میں شادی کا اعلان کیا تھا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available