پی ایس ایل 6 کے ملتوی ہونے میں کوتاہی کہاں کہاں ہوئی اس کا تو کسی حد تک علم ہے لیکن ذمے دار کون ہے اور بقیہ میچز کب ہوں گے؟ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
پاکستان سپر لیگ میں شامل چھ کھلاڑیوں اور ایک سپورٹنگ اسٹاف میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ متاثرہ کھلاڑیوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر کے مطابق کوشش ہو گی کہ فرنچائز مالکان کے ساتھ مل کر جس اچھے انداز سے ایونٹ شروع کیا اسی طرح اختتام بھی کریں۔
ڈیجیٹل گیمنگ کے دور میں بڑے ہونے والے بچوں کو شاید ہی علم ہو کہ ان کے والدین بچپن میں پٹھو گرم، کوکلہ چھپاکی، اسٹاپو اور کلائی چھڑانے جیسے سیدھے سادے کھیل کھیلا کرتے تھے۔ لاہور کے ایک میلے سے ضیا الرحمٰن کی رپورٹ دیکھیے، جہاں ان کھیلوں کو زندگی دی جا رہی ہے۔
جو کام ہم بچپن سے کرتے آئے ہیں وہ کام آسان ہو یہ ضروری تو نہیں؟ سو پی ایس ایل میں دیا گیا ہے ایک نیا چیلنج، شلوار میں ڈال کر پہننے کا چیلنج۔
کراچی میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ ان کی آئی سی سی کے ساتھ پیر کو ایک ورچوئل میٹنگ بھی ہے جس میں وہ دوبارہ اس معاملے پر آئی سی سی سے بات کریں گے۔
عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کی روشنی میں عمر اکمل کی سزا 20 فروری 2021 کو مکمل ہو گئی ہے۔
اگر فٹنس ہی قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے اٹل معیار ہوتا تو بابائے کرکٹ ڈبلیو جی گریس، سرکولن کاؤڈری، سری لنکا کے ورلڈ کپ وننگ کپتان ارجنا راناٹنگا، انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیک گیٹنگ، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ بون اور پاکستان کے انضمام الحق جیسے کئی نامور کھلاڑی اپنے ملک کی نمائندگی ہی نہ کرسکتے۔
نیوزی لینڈ نے مہمان آسٹریلیا کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوور میں سات وکٹوں پر 215 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان میں شائقینِ کرکٹ کو اس بار پاکستان سپر لیگ کے میچز کے ٹکٹس خریدنے کے لیے قطاروں میں لگنا نہیں پڑ رہا۔ کرونا وبا کے باعث ٹکٹوں کا نظام مکمل طور پر آن لائن ہے۔ پی ایس ایل کے ٹکٹ خریدنا اب کتنا آسان ہے، پہلے کتنا مشکل تھا اور اب تک کتنے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں؟ جانیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
سردار پٹیل اسٹیڈیم میں بیک وقت ایک لاکھ 10 ہزار شائقین بیٹھ سکتے ہیں۔ یہ تعداد آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم سے بھی زیادہ ہے جہاں ایک لاکھ افراد بیٹھ سکتے ہیں۔
منگل کی صبح ٹائیگر ووڈز کی کار کو لاس اینجلس میں حادثہ پیش آیا جس کے بعد اُن کے پاؤں میں کئی فریکچرز کے بعد اُن کی سرجری کی گئی ہے۔
مزید لوڈ کریں