بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں رواں برس موسمِ سرما کے تیور بگڑے بگڑے سے لگ رہے ہیں۔ برف باری کافی زیادہ ہو چکی ہے اور سردی اپنے جوبن پر ہے۔ شدید ٹھنڈ کے ان 40 دنوں کو یہاں 'چلے کلان' کہا جاتا ہے۔ زبیر ڈار بتا رہے ہیں کہ اس موسم میں کشمیری کون سے خاص پکوان کھاتے ہیں جن سے سردی کا بھی مقابلہ کر سکیں۔
سردیاں آتے ہی گرم مشروبات اور روایتی پکوانوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ روش بلوچستان کی ایسی ہی ایک روایتی ڈش ہے جس کی مانگ سرد موسم میں بڑھ جاتی ہے۔ کچھ لوگ گھروں میں روش بناتے ہیں تو کچھ ریستورانوں پر جا کر اس لذیذ ڈش کا لطف اٹھاتے ہیں۔ مگر یہ روش ہے کیا؟ جانیے مرتضیٰ زہری کی رپورٹ میں۔
پاکستان کے شہری علاقوں کی نسبت دیہات میں غذائی قلت زیادہ ہے۔ سندھ میں جاری ایک منصوبے کے تحت ماہرین سوہانجنا (مورنگا) کے درخت کو مقامی افراد کی خوراک کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یہ درخت غذائیت کی کمی دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکیں۔ مزید جانیے محمد ثاقب اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
ندرو بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کنول کے پھول کی جڑ کو کہا جاتا ہے۔ ندرو کشمیریوں کی پسندیدہ غذا ہے جو تقریباً ہر گھر کے دستر خوان کا حصہ بنتی ہے۔ ندرو کا جھیل کے گہرے پانیوں سے کشمیری دستر خوان تک کا سفر کیسے مکمل ہوتا ہے؟ جانیے سرینگر سے ہمارے نمائندہ زبیر ڈار کی زبانی۔
ہماری خصوصی سیریز 'چترال 360' کے آخری حصے میں عمر فاروق ہمیں لے جا رہے ہیں نان کیفے۔ ایک ایسا ریسٹورنٹ جو ایک ماں اور ان کی بیٹیاں مل کر چلا رہی ہیں۔ یہاں فاسٹ فوڈ بھی ملتا ہے اور روایتی چترالی کھانے بھی۔ لیکن یہ وہ نان کیفے نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں۔
اسلام آباد آنے والے غیر ملکی سفارت کار اکثر اپنے ساتھ اپنی ثقافت بھی لاتے ہیں اور کچھ تو یہیں کے ہو کر رہ جاتے ہیں۔ ایسی ہی کہانی ہے پاکستان کے دارالحکومت کے سب سے پرانے اور واحد ایرانی ریستوران 'عمر خیام' کی۔ جانیے گیتی آرا انیس کی رپورٹ میں۔
لاہور کے تاریخی علاقے موچی دروازے سے ملنے والی خلیفہ کی خطائیاں اپنے منفرد ذائقے اور خستہ پن کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ہمارے نمائندے نوید نسیم ہمیں لے جا رہے ہیں اندرون لاہور کی ایک تنگ گلی میں قائم اس بیکری میں جہاں یہ خطائیاں روزانہ کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں اور ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جاتی ہیں۔
اس خصوصی ضیافت میں میز پر مرکز حیثیت ٹرکی کو حاصل ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ مکئی، پھلیاں اور کئی دوسری ڈشز کو بھی رکھا جاتا ہے۔
امریکہ میں 'اینیمی کچن' ایک ایسا چلتا پھرتا ریستوران ہے جس کی بنیاد ایک یہودی امریکی نے رکھی ہے جن کے آباء و اجداد کا تعلق عراق سے ہے۔ وہ امریکہ میں کھانوں کے ذریعے عراقی ثقافت کو اجاگر کرنے کے مشن پر ہیں۔ دیکھیے 'اینیمی کچن' کی کہانی اس رپورٹ میں۔
سیاح بوداپیسٹ میں قائم 'بوداپیسٹ آئی فیریز وہیل' جو لندن میں 'لندن آئی' کی طرز کے ایک بڑے پہیے کی طرح آہستہ آہستہ گھومتی ہے کھانا تناول کرنے کے علاوہ بلندی سے شہر کا نظارہ بھی کر سکتے ہیں۔
امریکہ میں لوگ ابھی سے لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈال رہے ہیں کیونکہ بہت سی ریاستوں میں الیکشن ڈے سے کئی ہفتے پہلے ہی پولنگ بوتھ کھول دیے جاتے ہیں۔ قطار میں کھڑے شہری بھوک سے تنگ آ کر ووٹ ڈالے بغیر ہی نہ چلے جائیں، اس کے لیے ایک غیر جانب دار تنظیم ان تک کھانا بھی پہنچا رہی ہے۔
مزید لوڈ کریں