امریکہ میں عوام کا حکومت، عدلیہ اور فوج پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔ سروے کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ’گیلپ‘ کے حالیہ تجزیے میں سامنے آیا ہے کہ ترقی یافتہ معیشتوں کی تنظیم جی سیون کے ممالک میں امریکہ میں اداروں پر عوام کا عدم اعتماد سب سے زیادہ ہے۔
صدر جو بائیڈن جو ڈیموکریٹک پارٹی کے 2024 کے صدارتی امیدوار ہیں اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ری پبلکن پارٹی کے متوقع امیدوارہیں امریکہ کے کلیدی غیر ملکی اور ملکی معاملات پر بہت مختلف خیالات رکھتے ہیں۔
ٹرمپ کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو صدارتی استنثیٰ حاصل ہونے سے متعلق ایک درخواست سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست پر فیصلہ آنے تک پورن اسٹار کو رقم کی ادائیگی کے کیس کو ملتوی کر دیا جائے۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سول فراڈ کیس میں 175 ملین ڈالر کا ضمانتی بانڈ جمع کرادیا ہے جس سے ریاستی حکام کی جانب سے ان کے اثاثے ضبط کیے جانے کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔
اپنی تقریر میں صدر بائیڈن نے اپنے ری پبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "وہ پرانے اور بوسیدہ خیالات کے مالک ہیں۔"
صدر بائیڈن ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے لیے درکار 1968 ڈیلیگٹس کی حمایت پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں۔ سابق صدر ٹرمپ بھی ری پبلکن نامزدگی کے لیے درکار 1215 مندوبین کی حمایت حاصل کر چکے ہیں۔
مائیک پینس بھی ری پبلکن صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ٹرمپ کے مدِمقابل تھے. تاہم گزشتہ برس پرائمری انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے سے قبل وہ دست بردار ہو گئے تھے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اپنی جماعتوں کی جانب سے صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے نامزدگی حاصل کر لی ہے جس کے بعد دونوں رہنما پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مدِ مقابل ہوں گے۔
ری پبلکنز نے صدر بائیڈن کی تقریر پر جواب دینے کے لیے ریاست الاباما سے منتخب ہونے والی 42 سالہ سینیٹر کیٹی برٹ کا انتخاب کیا جن کا شمار کم عمر ترین ری پبلکنز سینیٹرز میں ہوتا ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپر ٹیوزڈے کے پرائمری مقابلوں میں فتوحات کے بعد ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ کی 15 ریاستوں میں منگل کو ہونے والے پرائمری انتخابات میں صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سپر ٹیوز ڈے پرائمریز کے بعد صدر بائیڈن اور ٹرمپ دونوں ہی اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے صدارتی نامزدگی کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ تفصیلات اس ویڈیو میں۔
مزید لوڈ کریں