رسائی کے لنکس

مصر: صدر مرسی نے اپنا عہدہ سنھبال لیا


مسٹرمرسی نے ہفتے کے روز اپنے عہدے کا حلف مصر کی آئین ساز عدالت میں ایک خصوصی تقریب کے دوران اٹھایا۔

مصر کے اسلام پسند صدر محمد مرسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا کر ملک کی تاریخ کے پہلے منتخب جمہوری صدر بننے کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

مسٹرمرسی نے ہفتے کے روز اپنے عہدے کا حلف مصر کی آئین ساز عدالت میں ایک خصوصی تقریب کے دوران اٹھایا۔ انہوں نے آئین کی پاسداری کے عزم کا اظہار کیا۔

مسٹر مرسی ، سابق صدر حسنی مبارک کی جگہ لیں گے جنہیں ایک سال پہلے عوامی تحریک کے نتیجے میں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑاتھا۔

توقع ہے کہ نئے صدر قاہرہ یونیورسٹی سے قوم سے خطا ب کریں گے۔
مصر کے تحریر اسکوئر میں مظاہرین کا ہجوم
مصر کے تحریر اسکوئر میں مظاہرین کا ہجوم


اپنی حلف برداری سے ایک روزپہلے انہوں نے قاہرہ کے معروف تحریر چوک میں اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کیاتھا، جو حکمران فوجی کونسل کے خلاف احتجاج کے لیے وہاں جمع ہوئےتھے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں ملک کے اندر اور باہر آباد مصریوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں نے آزادی کی راہ ہموار کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ مصری عوام کی جانب سے دیے گئے احترام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG