رسائی کے لنکس

شام کی حزب اختلاف نے سیاسی تبدیلی کا معاہدہ مسترد کردیا


اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز دارالحکومت دمشق میں جنازے کے ایک جلوس میں طاقت ور بم دھماکے سے کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوگئے

شام کے حزب اختلاف کے گروپوں نے ملک میں سیاسی تبدیلی کے اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ منصوبے کو مبہم اور ڈھونگ قراردیتے ہوئے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ صدربشارالاسد کے ساتھ اقتدار میں شراکت ناقابل قبول ہے۔

پیرس میں قائم سیرین نیشنل کونسل کے ترجمان بسمہ کودمانی نے اتوار کے روز کہاکہ شام کے شہری ایک ایسے وقت میں جب کہ ملک میں ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے کسی سیاسی عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز دارالحکومت دمشق میں جنازے کے ایک جلوس میں طاقت ور بم دھماکے سے کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

سرگرم کارکنوں نے دھماکے کاالزام سیکیورٹی فورسز پر لگایا ہے۔

ادھر جنیوا میں ہفتے کو منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس نے عبوری حکومت کی تشکیل سے متعلق مسٹر کوفی عنان کے منصوبے کو قبول کرلیا۔ لیکن روس کے اصرار پر عبوری حکومت کی تشکیل سے متعلق معاہدے میں مسٹر اسد کے لیے دروازہ کھلا رکھا گیا ہے۔

سیرین نیشنل کونسل کے ایک سینئر عہدے دار برہان غلیون نے العربیہ ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہ شام پر مذاکرات کے آغاز کے بعد سے یہ سے برا بین الاقوامی بیان ہے۔
XS
SM
MD
LG